27 فروری، 2026، 6:12 PM

امریکی دباؤ مسترد، یورینیم افزودگی بند نہیں ہوگی، امام جمعہ تہران

امریکی دباؤ مسترد، یورینیم افزودگی بند نہیں ہوگی، امام جمعہ تہران

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایران نہ یورینیئم کی افزودگی ترک کرے گا اور نہ ہی میزائل پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کی معطلی سے متعلق کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ اس حوالے سے امریکی مطالبات ناقابل عمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کبھی بھی امریکہ کے دباؤ کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔ یورینیم کی افزودگی کا عمل قومی حق ہے جس سے دستبرداری ممکن نہیں۔

انہوں نے جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف جوہری مسئلے تک محدود ہیں اور ایران کے میزائل پروگرام پر کسی قسم کی گفت و شنید خارج از بحث ہے۔

امریکی بحری بیڑے کی خطے میں موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکہ کے پاس بحری جہاز اور بیڑے ضرور ہیں، لیکن چنانچہ رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ سمندر میں ڈبو دینے والے ہتھیار ان جہازوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔

News ID 1938302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha